پولیس کی کارروائی، 17 مقدمات میں 33 ملزمان کو گرفتار کر لیا

فیصل آباد (آئی این پی) سی پی او غلام مبشر میکن کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں فیصل آباد پولیس کی گزشتہ روز کی کاروائی۔۔ پولیس نے منشیات 05 مقدمات درج کرکے 05 ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے 0.420 کلوگرام چرس، 1.120 کلو گرام بھکی، 0.100 کلو گرام افیون اور 55 لیٹر شراب برآمد۔

غیر قانونی اسلحہ کے 10 مقدمات درج کر کے 10 ملزمان کو گرفتار کیا جن سے 08 عدد پسٹل، 01 عدد کلاشنکوف، 02 عدد رائفل، 01 عدد بندوق اور متعدد گولیاں برآمد جواء مافیاء کیخلاف 02 مقدمات کا اندراج کر کے 16 ملزمان کو گرفتار کیا داؤ پر لگی رقم 45500 روپے برآمد۔ ملزمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے B کیٹیگری کے 02 ملزمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں