اسلام آباد (آئی این پی)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے رہنما اختر مینگل نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی نیک نیتی کی وجہ سے آج اس مقام پر پہنچے، ان کا اپنا ہی بیٹ ان کی وکٹ کو لگ چکا ہے، خان صاحب آپ کو کرکٹ کا تجربہ زیادہ ہوگا ہماری سیاست کا تجربہ زیادہ ہے، خان صاحب آپ سے درخواست ہے کہ مستعفی ہوجائیں، جب آپ اکثریت کھو چکے ہیں تو مستعفی ہوجائیں۔
اختر مینگل نے مزید کہا کہ کون کس کا ایجنٹ ہے سازش ہوئی یہ چورن اب بکنے والا نہیں، ہمیں نہ نیا پاکستان چاہیے،نہ ہمیں پراناپاکستان چاہیے،ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جہاں میرے بچے لاپتہ نہ ہوں۔انسانی حقوق کی پامالی روکنی چاہیئے،ہمیں وہ پاکستان چاہیئے جس میں ہمیں جینے کا حق حاصل ہو۔خالد مگسی نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی والے دوست بن چکے ہیں،اب یہ ملکر عوام کی خدمت کریں۔بلاول نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن ملکر حکومت کا فیصلہ کرینگے،شہباز شریف ہمارے وزیر اعظم ہونگے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں