کراچی (آئی این پی) پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ا یم کیو ایم اور پی ڈی ایم کا معاہدہ ہوچکا ہے، نفیس لوگ حکومت سے الگ ہو چکے ہیں کیوں کہ یہ حکومت کے بغیر نہیں رہ سکتے ہیں اوریہ مہاجر برائے فروخت معاہدہ ہے، ان سب کی جے آئی ٹی بنی ہوئی ہے یہ جیلوں میں جائیں گے۔بدھ کو پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفی کمال نے ایم کیو ایم پاکستان اور متحدہ اپوزیشن کے درمیان ہونے والے میثاق حقوق سندھ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ا یم کیو ایم اور پی ڈی ایم کا معاہدہ ہوچکا ہے،
نفیس لوگ حکومت سے الگ ہو چکے ہیں کیوں کہ یہ حکومت کے بغیر نہیں رہ سکتے ہیں اوریہ مہاجر برائے فروخت معاہدہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان سب کی جے آئی ٹی بنی ہوئی ہے یہ جیلوں میں جائیں گے، یہ کچھ عرصہ پہلے سی ایم ہاؤس کے سامنے سب کو مار کھلوارہے تھے اورآج کا معاہدہ بھی انگریزی کے لفظوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔پی ایس پی کے سربراہ نے کہا کہ فرق مہاجر عوام کو نہیں مینڈیٹ حاصل کرنے والوں کو پڑے گا، پی ٹی آئی سے کہا نائن زیرو کھلوا تو ووٹ دیں گے، اپوزیشن نے صرف لکھ کر دیا تو یہ راضی ہوگئے اور اب پانچ سال میں جب میئر کچھ نہیں کرسکے تو ایڈمنسٹریٹر بن کر کیا کرلین گے۔ انھوں نے کہاایم کیوایم والے صرف وزارتوں کے مزے اڑانا جانتے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں