ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی عثمان بزدار سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے

لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزراء،مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری سمیت منتخب نمائندوں نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور اورسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی مفادات کو کبھی قومی مفادات پر غالب نہیں آنے دیا۔اپوزیشن نے ملکی مفادات کو داؤ پر لگایا ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین برس صرف عوام کی خدمت کی ہے۔کبھی کسی سے نا انصافی نہیں کی۔ اپنے قائد عمران خان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے و الوں میں حامد یار ہراج،خیال احمد کاسترو،سمیع اللہ چوہدری،رانا شہباز احمد،غزین عباسی،سید رضا بخاری،مہندرپال سنگھ،سردار احمد علی دریشک اوردیگر شامل تھے۔چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ،یونس انصاری،طاہر بشیر چیمہ،رضا دریشک بھی اس موقع پر موجود تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close