بلوچستان کے بڑے شہر میں بلدیاتی انتخاب کا شیڈول جاری نہ کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

کوئٹہ (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سیدداؤد آغا نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیاگیا مگر کوئٹہ میں حلقہ بندیوں میں رد وبدل کے باعث انتخابات کا اعلان نہیں کیاگیا جو کہ خوش آئند اقدام ہے کیونکہ ہمارے14حلقوں کو تین حلقوں میں تبدیل کیاگیا جو کہ سراسر ناانصافی ہے الیکشن کمیشن کو بھی اس متعلق آگاہ کردیاگیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے 29مئی کو بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا ہے جو کہ خوش آئند اقدام ہے انتخابات ہونے چاہئے اور اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کیا جائے مگر کوئٹہ اور لسبیلہ میں انتخابات کا اعلان نہیں کیاگیا یہ خوش آئندفیصلہ ہے کیونکہ علمدارروڈ کے 13حلقوں کو کم کرکے صرف تین حلقوں پر مشتمل کردیاگیا ہے کوئٹہ شہر میں آبادی بڑھ گئی ہے حلقوں کو کم کرنے کی بجائے زیادہ کرنا چاہئے تھا مگر بدقسمتی ایسا نہیں ہوا اس متعلق ہم نے الیکشن کمیشن کو بھی آگاہ کردیا جب تک ازسرنو حلقہ بندیاں نہیں کی جائے گی اس وقت تک کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان نہ کیا جائے ورنہ ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close