لوکل بس و رکشہ یونین کے رہنماؤں کے انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات، احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان

کوئٹہ (آئی این پی)لوکل بس و رکشہ یونین کے رہنما ؤں نے انتظا میہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد جا ری احتجاج مو خر کر نے کا اعلان کر دیا۔ اس با ت کا اعلان صدر رکشہ یونین عبدالسلام و دیگر نے گزشتہ روزانتظا میہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد کیا۔یا د رہے رکشہ و لو کل بس یو نینز نے ٹریفک پو لیس کی جا نب سے مبینہ طو ر پر بھا ری بھر کم چا لا نوں و دیگر کے خلا ف پیر کے روز صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ میں احتجاجا رکشہ و لو کل بسیں کھڑی کر دی اور کو ئٹہ میں احتجاجی مظا ہرہ کیا

جس کے شرکا ء کے ساتھ بینرز و پلے کارڈز تھے جن پر ان کے احتجاج سے متعلق نعرے درج تھے۔لو کل اور رکشہ یو نینز کی جا نب سے احتجاج کے با عث طلبا ء و طالبات، سر کا ری ملازمین اور عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا تا ہم ٹریفک جا م کے مسئلے میں کمی سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیاپیر کے روز کوئٹہ لوکل بس ایسوسی ایشن اور رکشہ ایسوسی ایشن کے انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ہو ئے اور چھ گھنٹے بعد احتجاج مو خر کرنے کا اعلان کردیا اس موقع پر رکشہ یو نین کے عبدالسلام کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے ہمارے مطالبات کو جائز قرار دیا ہے، انتظامیہ نے مسائل کے حل کے لیے مہلت مانگی ہے، انتظامیہ کو دو سے تین روز کی مہلت دی ہے اگر اس دوران بھی ہما رے مطا لبات حل نہ ہو ئے تو واپس احتجاج کی را ہ اپنا نے پر مجبور ہوں گے بعد ازاں مظاہرین نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سامنے بند سڑک کھول دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close