ہندو بیوپاری کے گھر میں ڈاکہ ڈالنے والے پانچ میں سے دو ملزمان پکڑے گئے، کیا کچھ برآمد کر لیا گیا؟

جیکب آباد (آئی این پی)جیکب آباد پولیس نے ہندو بیوپاری کے گھر میں ڈاکہ ڈالنے والے پانچ میں سے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا، مسروقہ زیورات اور نقدی برآمد کرنے کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس کے ڈی ایس پی یار محمد رند، ایس ایچ او اختر ابڑو نے سٹی تھانہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے قائد اعظم روڈ پر ہندو بیوپاری مکیش کے گھر میں ہونے والی ڈکیتی کے پانچ میں سے دوملزمان حمید اللہ ولد غیبی رند اور ہزار ولد عبدالستار ویسر ابڑو کوعید گاہ چوک سے گرفتار کرکے مسروقہ زیورات اور نقدی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے،

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 11لاکھ پچاس ہزار نقدی، زیورات اور دو ٹی ٹی پسٹل برآمد کئے گئے ہیں دیگر تین ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں مسروقہ نقدی زیورات اور موبائل فون مالکان کے حوالے کئے گئے ہیں ملزمان کے خلاف تین مقدمات درج کئے گئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close