لاکھوں کے خرچ سے لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمرے خراب، جرائم بڑھنے کے خدشات پیدا ہونے لگے

غذر (آئی این پی)غذرکے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں سی سی ٹی وی کیمروں کی خراب کے باعث جرائم کے خدشات بڑھنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں گاہکوچ شہر کی سیکورٹی کے لئے لگائے گئے تمام سی سی ٹی وی کیمرے ناکارہ ہوگئے یہ کیمرے چارسال قبل لگائے گئے تھے مگر مناسب دیکھ بال نہ ہونے سے کچھ کمیرے غائب ہوگئے ہیں تو باقی ناکارہ ہیں غذر میں سیکورٹی کے حوالے سے لگائے گئے لاکھوں روپے کے سی سی ٹی وی کیمرے ناکارہ ہوگئے تین سال قبل گاہکوچ بازار میں سی سی ٹی وی کیمرے لگا دئیے تھے

اور ڈپٹی کمشنر آفس میں باقاعدہ سیکورٹی روم بھی بنایا گیا تھا اس وقت صورت حال یہ ہے کہ سیکورٹی روم کی تالہ بندی ہے جبکہ شہر میں لگائے گئے تمام کیمرے خراب ہوگئے کچھ کمیریں غائب ہیں اور لاکھوں روپے خرچ کرکے لگائے گئے تمام کیمرے اس وقت خراب ہوگئے ہیں حالانکہ ان کمیروں کی وجہ سے سیکورٹی پر خاص نظر رکھی جاتی تھی اس وقت صورت حال یہ ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں لگائے گئے تمام کمیریں خراب ہیں تو دوسری طرف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے داخلی و خارجی راستوں پر کوئی سیکورٹی چیک پوسٹ نہیں شہر کے آغاز میں لیویز کا چیک پوسٹ پر بھی کوئی اہلکار تعینات نہیں ہے شام کے بعد سیکورٹی کا کوئی اہلکار نظر نہیں آتا جس باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے داخلی اور خارجی راستے سیکورٹی کے حوالے سے مکمل طور پر خالی ہے جوانتظامیہ کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close