غذر (آئی این پی)غذر کے بعض محکموں میں اب بھی اصل بندوں کی بجائے دوسرے افراد کی ڈیوٹی دینے کا انکشاف جبکہ کئی سرکاری ملازمین نے اپناکاروبار کھول رکھا ہے غذر کے مختلف محکموں میں اصل ملازم کی بجائے دوسرے افراد کا ڈیوٹی دینے کا سلسلہ ایک عر صے سے جاری ہے محکمہ تعمیرات عامہ،اورصحت کے علاوہ دیگر محکموں میں ایسے درجنوں ملازمین کا انکشاف ہوا ہے جو اپنے گھروں میں بیٹھ کر تنخواہ وصول کرتے ہیں اور ان کی جگہ پر دوسرے لوگ ڈیوٹی دیتے ہیں
جن کو اصل ملازم پانچ ہزار ماہانہ تنخواہ دیتے ہیں محکمہ تعمیرات عامہ کے بعض ڈرائیور،روڈ قلی اور پلوں کی نگرانی کرنے والے چوکیدار نے اپنی جگہ پر دوسرے افراد کو ڈیوٹی پر لگایا ہوا ہے اورسرکار کے ان ملازمین نے اپنی جگہ دوسرے افراد کو ڈیوٹی پر لگا کر خود کاروبار کرتے ہیں گایکوچ میں ایسے ایک درجن ملازمین بھی جو سرکار کے کھاتے میں ملازمین ہیں مگرانھوں نے گاڑیاں ٹھیک کرنے کے ورکشاپ اور ٹائر ٹھیک کرنے کی دکانیں کھول رکھی ہے مگر اس کے باوجود یہ لوگ ہر ماہ کے اخر میں دفتر جاکر اپنی پوری تنخواہ وصول کرتے ہیں اس طرح محکمہ صحت کے بھی درجنوں ملازمین جن میں سب سے زیادہ گریڈ ون کے ملازمین ہیں ان کی جگہ ان کے رشتہ دار دیوٹی دیتے ہیں اور اصل ملازمین گھروں میں میں بیٹھے تنخواہ وصول کرتے ہیں
مگر یہ لوگ اتنے بااثر ہیں کہ افسران کو پتہ ہونے کے باوجود بھی کوئی کارروائی نہیں کرتے جس کی وجہ سے جو ملازمین ہر وقت اپنی ڈیوٹی پر چوکس نظر اتے ہیں ان کی بھی حوصلہ افزائی نہیں ہوتی اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اپنی جگہ میں دوسرے افراد کو سرکاری ڈیوٹی پر لگانے والے ان ملازمین کے پیچھے سیاسی شخصیات کے علاوہ بعض بیوروکریٹ کا بھی ہاتھ ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں