قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں سٹوڈنٹ ایڈوائزی اینڈ کونسلنگ سنٹر قائم

گلگت (آئی این پی) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں سٹوڈنٹ ایڈوائزی اینڈ کونسلنگ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق سنٹر کا باقاعدہ افتتاح وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے فتیہ کاٹ کر کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سینئرانتظامی وتدریسی آفیسران اور سنٹر میں تعینات ایڈوائزی اینڈ کونسلنگ کے ممبران بھی مو جود تھے۔

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں قائم کردہ سٹوڈنٹ ایڈوائزی اینڈ کونسلنگ سنٹر میں طلبہ وطالبات کو مختلف امور پر مشاورتی معاونت،سائیکالوجیکل کونسلنگ،کیرئیر کونسلنگ،لیڈرشپ کونسلنگ سمیت ٹیم ممبر کونسلنگ اور دیگر امور سے متعلق طلبا کو معاونت فراہم کی جائے گی۔اس سنٹر میں چار ماہرین بیک وقت موجود ہونگے۔جو طلبہ وطالبات کو مختلف امور پر رہنمائی فراہم کرینگے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close