گاؤں، گلیوں، محلوں میں اسٹریٹ تھیٹر اور پتلی تماشا کا انعقاد کرنے کا پروگرام

راولپنڈی(آئی این پی)محکمہ بہبود آبادی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں گاؤں، گلیوں، محلوں میں سٹریٹ تھیٹر کا انعقاد کیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں بھی ویلیج تھیٹر(پتلی تماشہ)کا انعقاد کیا جا رہا ہے، 30مارچ سے یکم اپریل 2022 تک تحصیل ٹیکسلا، مری، کوٹلی ستیاں، کہوٹہ اور گوجر خان میں یہ تھیٹر منعقد کیے جائیں گے، 30مارچ کو ٹیکسلا اور مری 31 مارچ کو کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ یکم اپریل کو گوجر خان میں ویلیج پتلی تماشاہ کا انعقاد ہو گا۔

ضلعی آفیسر بہبود آبادی راولپنڈی شیریں سخن نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ اس طرح کے پروگرام کا مقصد عوام میں نہ صرف بہبود آبادی پروگرام کی آگاہی پہنچانا ہے بلکہ اس کے ذریعے عوام کی سوچ کو بھی بدلا جا سکتا ہے، عوام کو بذریعہ تھیٹر اس پیغام کو بہتر انداز سے پہنچایا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ عوام اس میں اپنی فیملیز کے ساتھ شرکت کریں تا کہ وہ بڑھتی ہوئی آبادی اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل سے نہ صرف بخوبی آگاہ ہو سکیں بلکہ اس پر قابو پانے اور بہتر زندگی گزارنے کے بارے میں آگاہی حاصل کر سکیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close