راولپنڈی ضلع میں 6641232 افراد کو کورونا و یکسین لگائی جا چکی، 6596522 عام شہری، 44710 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز شامل

راولپنڈی(آئی این پی)کمشنر راولپنڈی نورالامین مینگل نے راولپنڈی ضلع میں لگائی جا نے والی و یکسین کے حوالے سے اپ ڈیٹ دیتے ہوئے بتا یا کہ ضلع بھرمیں اب تک 6641232افراد کو کورونا و یکسین لگائی جا چکی ہے جن میں سے6596522عام شہر یوں جبکہ44710 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر کورونا وا ئرس کے سلسلے میں کئے جا نے والے اقدامات کے جا ئزہ اجلاس کے مو قع پر کیا۔

اجلاس میں بتا یا گیا کہ راولپنڈی ضلع میں اب تک کو رونا وا ئرس سے متاثرہ کل42982مر یضوں میں سے41599ڈسچارج جبکہ 1333 اموات ہوئیں ہیں۔ایکٹو کیسز کی تعداد50ہے جن میں سے49ہوم آ ئیسو لیشن جبکہ01ابھی تک ہسپتال میں ز یر علاج ہیں۔ گزشتہ چو بیس گھنٹوں میں راولپنڈ ی ضلع میں کل04کنفرم مر یض رپورٹ ہوئے ہیں. تفصیلات کے مطابق پوٹھوہار ٹاؤن میں کورو نا وائرس کے 01 کنفرم مر یض، کینٹ میں 01,ٹیکسلا میں 01 مریض اور راول ٹاؤن میں 01 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت بلال ہسپتال میں 01 اورہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں 01 مریض ز یر علاج ہے۔راولپنڈی ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔عوام سے اپیل ہے کہ مفت کروناویکسین لگوا کر خود کو محفوظ کریں ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close