کراچی، سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن

کراچی (آن لائن) سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید محمد علی شاہ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ اسٹیٹ اینڈانفورسمنٹ نے شہر بھر میں بلخصوص کورنگی ٹائون سیکٹر 48-C میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کر کے غیر قانونی چار ایکٹر پر مشتمل نا جائز تعمیرات کو مسمار کرنے کے لئے بھرپور قوت سے بلا تفریق آپریشن کیا۔

ڈی جی کے ڈی اے نے حالیہ آپریشن سے متعلق تفصیلی رپورٹ متعلقہ افسران سے طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے اور واگزار کرائی گئی اراضی کو سرکاری تحویل میں لیتے ہوئے نگرانی نظام نافذ کردیا گیا ہے۔کاروائی کے دوران ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ جمیل احمد بلوچ کے ہمراہ ایگزیکٹو انجینئر کورنگی ٹائون زاہد حسین ،ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ معراج محمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رحمت شاہ اور دیگر افسران موجود تھے#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close