غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد قتل کر دیئے گئے

کراچی(آئی این پی) میرپور برڑو میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد قتل۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قریب میرپور تھانہ کی حدود گاؤں الاہی بخش برڑو میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 26 سالہ دھنل خاتون اور 25 سالہ افضل عرف راجہ برڑو کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر حدود کی پولیس نے پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر تعلقہ اسپتال ٹھل منتقل کیا جہاں لاشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کی گئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا ہے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے تاہم آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close