شہری ہوشیار ہو گئے، 4 رہزنوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا

نوشہرو فیروز(آئی این پی)خان واہن اور گچیرو میں 4 رہزنوں کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، خان واہن پولیس تھانہ کی حدود پیر قرارو کے پاس منور چنہ سے موٹر سائیکل چھین کر ہونے والے رہزنوں کا تعاقب کرکے شہریوں نے ایک رہزن کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، خان واہن پولیس کے مطابق رہزن سے وہ تفتیش کررہی ہے

جبکہ گچیرو پولیس کی حدود گاؤں بھونگر خان سولنگی میں زرعی اراضی سے پانی کی موٹر، سولر پلیٹ چرا کر فرار ہونے والے 3 چورعوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیئے، گچیرو پولیس کے مطابق پکڑے 3 چوروں اقبال لغاری، گلو لغاری اور غفار لغاری سے تفتیش کی جارہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close