غیرت کے نام پر دہرا قتل، خاتون اور مرد کی نعشیں آدھے گھنٹے تک جائے وقوعہ پر پڑی رہیں

ٹھل(آئی این پی)ٹھل کے قریب غیرت کے نام پر دہرا قتل،خاتون اور مرد کی نعشیں آدھے گھنٹے تک جائے وقوعہ پر پڑی رہیں، پولیس پارٹی کی جائے وقوعہ پرپہنچنے میں تاخیر،علاقے میں خوف وحراس کی لہر، تفصیلات کے مطابق ٹھل کے قریب پولیس تھانہ میرپور برڑو کی حدود نواحی گاں عبداللہ برڑو میں غیرت کے نام پر دہرے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے،ذرائع کے مطابق ملزم غلام مصطفی برڑو نے سیاہ کاری کے الزام میں پسٹل کے فائر کرکے 27سالا افضل عرف راجا برڑو اور 26سالا مسمات (د خ) کو بیدردی سے قتل کردیا ہے،

ایک ہی گاؤں میں دہرے قتل کے بعد خوف کی فضا قائم ہوگئی ہے دوسری جانب اطلاع ملنے پر میرپور پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشوں کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا جبکہ تھانہ میرپور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم غلام مصطفی برڑو کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا جبکہ واقعے کا تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close