قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں جشن بہاراں فیسٹول 2022 کی تقریب

گلگت(آئی این پی) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے قراقرم یونیورسٹی کنفیوشس سیٹ انسٹیٹیوٹ آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ پاک چائنہ جشن بہاراں فیسٹول2022 کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق تقریب میں وائس چانسلر کے ہمراہ یونیورسٹی سینئرانتظامی وتدریسی آفیسران سمیت کنفیوشس سیٹ میں زیر تعلیم مختلف سرٹیفکیٹ کورسز کے طلباء وطالبات شریک تھے۔

جشن بہاراں فیسٹول منعقد کرنے کا بنیادی مقصد پاک چائنہ ثقافت سے متعلق طلبا کو روشناس کرنا تھا۔تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہاکہ خوداعتمادی اور اخلاص کے ساتھ کام کیاجائے تو کامیابی لازمی ملتی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں اپنے اندر ان صفات کو پیداکریں۔انہوں نے کہاکہ ہمارا ہمسائیہ ملک چائنہ نے مختصر وقت میں تعمیروترقی کے حوالے سے عروج حاصل کی ہے۔اس کی اصل وجہ بھی خود اعتمادی اور اخلاص ہے۔جس کی وجہ سے آج چائنہ نے تعلیم وتحقیق،ٹیکنالوجی سمیت ہر شعبے میں مثالی ترقی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں بھی چائنہ سمیت دیگر تمام ممالک جنہوں نے اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے ترقیوں کے منازل طے کیں۔وائس چانسلر نے دوران خطاب پاک چائنہ تعلقات پر مبنی اپنی تصنیف کردہ کتاب کے حوالے سے بھی سامعین کو آگاہ کیا۔

اور ڈائریکٹر آئی پی ڈی کو بطور تحفہ کتاب بھی پیش کی۔و ائس چانسلر نے بہترین جشن بہاراں فیسٹول کے انتظامات کرنے پر ڈائریکٹر آئی پی ڈی اور ان ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔اس سے قبل ڈائریکٹر آئی پی ڈی محمد افضل نے جشن بہاراں فیسٹول کے انعقاد کرنے کے اغراض ومقاصد بیان کئے اور وائس چانسلر سمیت دیگر تمام مہمانوں کا فیسٹو ل میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔اس سے قبل وائس چانسلر نے اوریک ایڈوائزی کمیٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں مختلف تحقیقی پراجیکٹ کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور ڈائریکٹر اوریک نے تحقیقی پراجیکٹ کے حوالے سے اجلاس کے اراکین کو جائزہ پیش کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close