راہزنی کی تاک میں بیٹھے تین مسلح ملزمان دھر لیے گئے، پہچان سامنے آ گئی

پشاور(آئی این پی) تھانہ پھندو پولیس نے راہزنی کی تاک میں بیٹھے تین مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان گلبہار، شاہین مسلم ٹاون اور شفتل بانڈہ کے رہائشی ہیں جو اخون بابا قبرستان میں کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود تھے، تینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کے متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے،

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ پھندو پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ اخون بابا قبرستان میں تین مسلح افراد کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ پھندو رفیق خان نے فوری موقع پر پہنچ کر تین مسلح ملزمان ظاہر شاہ ولد عباس، دوست الرحمان ولد میر رحمان اور عبدالہادی ولد عبدالباقی کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، تینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کے متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں