پاکستانی یونیورسٹی کا لمپی اسکن کی فوری ویکسین بنانے کا اعلان

کراچی(آئی این پی) ملک کی نامور درس گاہ ڈاؤ یونیورسٹی نے جانور میں پھیلنے والی لمپی اسکن ڈیزیز کی فوری ویکسین بنانیکا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جانوروں کو لگنے والی جلدی بیماری لمپی اسکن سے سندھ زیادہ متاثر ہے۔ 5 اضلاع کے سوا پورا صوبہ سندھ متاثر ہے اور اب تک 250گائیں ہلاک ہوچکی ہیں۔اس تشوشیناک صورتحال میں ڈاؤ یونیورسٹی نے جانور میں پھیلنے والی لمپی اسکن ڈیزیز کی فوری ویکسین بنانیکا اعلان کیا ہے۔

محکمہ لائیوسٹاک سندھ کے اشتراک سے ویکسین بنائی جائیگی۔صوبائی ٹاسک فورس کے مطابق بیمار جانوروں کی تعداد میں بھی مزید اضافہ ہوگیا ہے، گزشتہ ایک روز میں بیماری میں مبتلا جانوروں کے 398 نئے کیس سامنے آئے، جس سے بیمار جانوروں کی تعداد 27 ہزار 734 سے تجاوز کرگئی۔کراچی میں سب سے زیادہ 16 ہزار 424، ٹھٹھہ میں 4 ہزار 493، حیدر آباد میں 645، سجاول میں 225، ٹنڈو محمد خان میں 808، بدین میں 887، سانگھڑ میں 717، مٹیاری میں 166، بے نظیر آباد میں 381، خیر پور میں 603، قمبر شہداد کوٹ میں 502، دادو میں 224، جامشورو میں 428، تھانہ بولا خان میں 761، چڈکیو میں 276 گائیں جلد کی بیماری سے متاثر ہو چکے ہیں۔لمپی اسکن سے صحت یاب ہونے والے جانوروں کی تعداد بھی بڑھ کر 12 ہزار 101 ہو گئی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close