تعلیمی اداروں میں طلباء کو منشیات سپلائی کرنیوالا ملزم پکڑا گیا، 2 کلو ہیروئن برآمد، شناخت کیا نکلی؟

فیصل آباد (آئی این پی)تعلیمی اداروں میں طلباء کو منشیات سپلائی کرنیوالا ملزم گرفتار، پولیس نے قبضہ سے 2 کلو ہیروئن برآمد کرنے کے بعد اسے جیل بھجوا دیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ منصور آباد کے علاقہ میں پولیس کو مخبر کی اطلاع سے اطلاع ملی کہ منصورآباد میں پشاور کا رہائشی حنیف اللہ پٹھان تعلیمی اداروں میں طلباء کو منشیات سپلائی کرتا ہے

جس پر منصورآباد پولیس نے اسے روک کر تلاشی لی تو اسکے قبضہ سے شاپر میں موجود 2000 گرام ہیروئن پکڑی گئی، تھانہ منصورآباد میں سب انسپکٹر محمد افضل کی مدعیت میں اسکے خلاف 9C کا مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد پولیس نے اسے جسمانی ریمانڈ نہ ملنے پر جیل بھجوا دیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close