تاجربرادری کا ن لیگ کے لانگ مارچ میں شرکت کا اعلان

فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد کی تاجربرداری نے مسلم لیگ ن کے مہنگائی اورحکومت کے خلاف لانگ مارچ میں شرکت کا اعلان کردیا،مہنگائی اورحکومت کے خلاف لانگ مارچ اوراسلام آبادکے جلسہ میں شرکت کے لئے فیصل آبادڈویژن کے چاروں اضلاع سے قافلے کالاشاہ کاکواورمریم نوازکی قیادت میں اسلام آبادجائیں گے یہ ملک بچانے کی مہم ہے۔

انجمن تاجران فیصل آبادسٹی کے صدرحاجی محمداسلم بھلی جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج نے بھی بڑے قافلے کے ساتھ شرکت کااعلان کردیا۔ موجودہ وسابق اراکین اسمبلی اورسابق ٹکٹ ہولڈرزکو200افرادکاٹار گٹ دیاگیا ہے جس کی ڈویژنل ضلعی اورسٹی صدورکے ذریعے ویڈیومسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کوجاری کی جائے گی۔ملک کے موجودہ سیاسی اورمعاشی حالات میں حکومت کوآخری دھکادینے کے لئے باہرنکلناضروری ہے ورنہ ہم معاشی بدحالی کے شکارعوام کے مجرم ہوں گے۔کے انتظامات کرلیے گئے ہیں ہرضلعی اورتحصیل میں مکمل تیاری کرلی گئی ہے۔ موجودہ وسابق اور ٹکٹ ہولڈر تیاری کے ساتھ جائیں گی-

ان خیالات کااظہارسابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدرمیاں عبدالمنان کے ڈیرے پرمہمان خصوصی کی حیثیت سے مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماسائرہ افضل تارڑ کی خصوسی شرکت اور تیاریوں کاجائزہ لینے کے لئے سٹی صدرشیخ اعجازاحمدکی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں میزبان میاں عبدالمنان، سابق وزیرمملکت اورمسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدرحاجی اکرم انصاری،سابق وموجودہ اراکین اسمبلی چوہدری شفیق احمدگجر،راناعلی عباس خاں،چوہدری فقیرحسین ڈوگر،راناشعیب ادریس، شیخ اعجاز،راؤ کاشف رحیم،آزادعلی تبسم، مسلم لیگ کے ضلعی صدرمیاں قاسم فاروق،مسلم لیگی رہنماؤں سکندرحیات جتوئی،رانااحسان افضل،راناوارث،علی ڈوگر،مسلم لیگ ن اقلیتی ونگ کے ڈویژنل صدرکامران بھٹی اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کیا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close