اٹک میں بیلوں کی دوڑ کے دوران جھگڑے کا انجام، مخالفین کی ایک دوسرے پر فائرنگ، پولیس کا نسٹیبل سمیت 4 افراد قتل، 7زخمی

اٹک (آئی این پی) بیلو ں کی دو ڑ کے بعد زیا رت پرقوا لی کے دوران قتل ، دشمنو ں پر نو ٹ پھینکنے سے منع کرنے پر اور بیل دو ڑ کی رنجش کا شا خسا نہ مخالفین کی آپس کی فا ئرنگ کے نتیجہ میں پولیس کا نسٹیبل سمیت 4 افراد قتل جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے پو لیس نے مقدمہ قتل درج کر لیا تفصیلا ت کے مطا بق 27 سالہ ابرار احمد ولد گلزار خان اعوان سکنہ بو لیانوال نے تھا نہ صدر اٹک میں ایف آئی آر درج کرا ئی ہے کہ وہ محکمہ ہیلتھ میں ملاز م ہے اور ان کے گاؤں میں دربار سخی بہا در با لا پیر سرکا ر میں عرس 15 مار چ تا 22 ما رچ مقرر تھا

عرس میلہ پر حاجی ملتانی ولد سردار خان نے بیلو ں کی دوڑ کرائی اور اس کے بعد اس کے مخالف عا شق خان ولدمحمد زمان نے بھی بیلو ں کی دوڑ 22 مارچ کو کرا ئی اور اسی رات دربار پر قوا لی کا پرا گرا م بھی تھا جہا ں میں،عا شق خان، انتطا ر احمد، ملازم حسین پسران محمد زمان، ثا قب خان ولد محمد اکثر، نزا کت علی ولد عنا یت اور گرد و نوا ح کے کا فی لوگ آئے ہو ئے تھے، قوالی کے دوران نزا کت ولد شاکر، مقرب ولد ہستی خان جن کے ساتھ ہما ری قتل کی دشمنی تھی نے دھما ل شروع کر دیا جس پر حاجی ملتا نی نے نوٹو ں کی با رش کر دی جس پر عا شق اور انتظا ر حسین نے حاجی ملتانی کو منع کیا تو حاجی ملتانی اور عا شق حسین وغیرہ میں تلخ کلا می ہوئی معززین علا قہ نے حاجی ملتا نی کو پنڈال سے نکال دیا، کچھ وقت گزرنے کے بعد میں اور دیگر افراد عاشق خان، انتظار حسین، ملا زم حسین، ثا قب خان، نزا کت علی اور دیگر افراد دربار کے مین گیٹ سے جو نہی باہر نکلے تو حاجی ملتا نی ولد سردار خان خالی ہاتھ، محمد زمان ولد حاجی ملتانی مسلح کلا شنکو ف، شرا فت خان ولد ولا یت خان مسلح کلا شنکو ف نما را ئیفل، عثمان ولد محمد زمان مسلح رپیٹر، حفا ظت ولد محمد علی مسلح کا ربین 12 بو ر، حبدا ر ولد حاجی ملتا نی مسلح پسٹل،عبدالرحمان ولد حاجی ملتانی خالی ہاتھ، عامر ولد ولا یت مسلح پسٹل آگئے، حاجی ملتا نی نے پکا را کے عا شق وغیرہ کو ختم کر دو جس پر محمد زمان نے کلاشنکو ف سے سیدھا فائر کیا جو عا شق خان کو چھا تی پر لگا عثمان نے رپیٹر سے عا شق پر فائرنگ کی جو اسے دا ئیں ٹا نگ کو لہے کے باہر کی جانب لگی، شرافت نے اپنی کلاشنکو ف نما رائفل سے انتظا ر احمد پر فائر کیا

جو اسے بیٹ، با ئیں با زو کی کلا ئی اور با ئیں ٹانگ کی را ن پر لگا، حفا ظت خان نے اپنی کاربین 12 بو ر سے ملازم حسین پر فائرنگ کی جو اسے دا ئیں ٹا نگ کے پٹ پر لگی، حقدا ر نے اپنی پسٹل سے ثا قب پر فائرنگ کی جو اسے بائیں ہاتھ کی انگلی لگی،زخمی فائرنگ سے گر پڑے اس دوران عبدا لرحمان ولد حسن اختر سکنہ ڈھوک تربیٹھی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا، محمد ریا ض ولد فضل دا دسکنہ ڈھوک تربیٹھی، مہربان ولد شیر افضل سکنہ بو لیانوال فائرنگ کی زد میں آکر زخم ہو ئے، میں اور نزا کت دیوا ر کی اوڑمیں آگئے جس کی وجہ سے بچ گئے زخمیو ں اور جا ں بحق ہونے والوں کو ریسکیو 1122 اٹک کی ایمبولنس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا ٹر ہسپتا ل پہنچا یا گیا راستے میں عا شق حسین، انتظا ر احمد، عبدالرحمان ولد حسن اختر زخموں کی تا ب نہ لا کر جاں بحق ہو گئے، قتل کی اس وا ردات میں عا شق حسین پا رٹی کے عاشق حسین،انتظار،عبد الرحمن جاں بحق جبکہ ملازم،محمد ریاض،ثاقب زخمی ہو گئے مخالف فریق حاجی ملتا نی کے بیٹے ڈرا ئیور ایلیٹ فورس اٹک عبد الرحمن جاں بحق جبکہ عامر،شرافت خان،حفاظت خان زخمیوں میں شامل ہیں وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او رانا شعیب محمود نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور جائے وقوعہ کا دورہ کیا اس افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمز تشکیل دے کر سرچ آپریشن اور ریڈز کا سلسلہ جاری ہے

ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ایس ایچ او تھانہ صدراٹک احمد خان نیا زی، ایس ایچ او تھا نہ اٹک سٹی محمد کا شف را نا پو لیس کی بھا ری نفری لے کر ڈسٹر کٹ ہیڈ کوا رٹر ہسپتا ل اٹک میں مو جو د رہے جاں بحق افراد کا پو سٹ ما رٹم کر کر ان کی لا شیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں پی ایف ایس اے ٹیم را ولپنڈی اور کرائم سین یونٹ کی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ اور شوا ہد اکھٹے کیے انچا رج ایچ آئی یو صدر سرکل اٹک سب انسپکٹر عا طف حسین نے زیر دفعہ 302، 324، 148،149 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے مقدمہ میں ملو ث ملزما ن کی گرفتا ری کے لیے چھا پے ما رنا شروع کر دیے ہیں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close