مہنگائی مارچ کے حوالے سے جے یو آئی نے شیڈول جاری کر دیا، کب اور کہاں سے روانہ ہوں گے، کس کس شہر سے ہوتے کہاں پہنچیں گے؟

اسلا م آباد(آئی این پی)مہنگائی مارچ کے حوالے سے جے یو آئی کا شیڈول جاری کردیاگیا۔اس حوالے سے بدھ کومیڈیا سیل جے یو آئی پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہاگیا کہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں ڈی آئی خان سے قافلہ 26 مارچ کو روانہ ہوگا۔قافلہ شام پانچ بجے ہکلہ انٹرچینج پہنچے گا۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق صوبہ سندھ اور بلوچستان کے قافلے صوبائی قیادت کی ہدایات کے مطابق روانہ ہونگے۔ صوبہ پنجاب اور کے پی کے قافلے قیادت کی ہدایت کے مطابق روانہ ہونگے۔ ترجمان جے یو آئی نے بتایاکہ تمام قافلے 26 مارچ کی شام اسلام آباد میں داخل ہونگے اور سری نگر ہائی وے جی نائن پر جمع ہونگے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close