ایزی پیسہ شاپ پر ڈکیتی، 6 نامعلوم ڈاکو لاکھوں روپے نقدی اورمتعدد موبائل فون لے اڑے

خانیوال(آئی این پی)ایزی پیسہ شاپ پر ڈکیتی 6 نامعلوم مسلح ڈاکو لاکھوں روپے نقدی اور متعدد موبائل فون لے اڑے،پولیس مصروف کارروائی تفصیلات کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقہ مخدوم پور پہوڑاں میں صبح تقریبا 8:30 پر 6 نامعلوم ڈاکو 2 موٹر سائیکل پر سوار ہو کر راشد سویٹ اینڈ ایزی پیسہ شاپ پر آئے جن کے پاس اسلحہ تھا 3 ڈاکو باہر پہرہ دیتے رہے باقی ڈاکو لوٹ مار کرتیر ہے

دکان میں موجود کانٹر کی دراز سے تقریبا 8 لاکھ نقدی اور متعدد موبائل فونز لے گئے ذرائع کے مطابق ڈاکو لوٹ مار کرنے کے بعد خانیوال کی طرف فرار ہوئے 15 پر کال کے باوجود پولیس حسب روایت تاخیر سے پہنچی بعد ازاں ڈی ایس پی صدر خانیوال بھی جائے واردات پر آئے جنہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی اور علاقہ میں ناکہ بندی کرادی فرانزک ٹیم نے بھی موقع سے شواہد اکٹھے کئے پولیس نے راشد انصاری کی درخواست پر قانونی کارروائی شروع کردی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close