پانی کے جوہڑ میں دو بھائیوں سمیت 3 بچے ڈوب کر جاں بحق

پشین (آئی این پی)ضلع پشین کے علا قے سرانان کیمپ میں پا نی کے جوہڑ میں دو بھا ئیوں سمیت 3بچے ڈوب کر لقمہ اجل بن گئے،بچوں کے جاں بحق ہو نے کی خبر سے گھروں میں گہرا م مچ گیا۔ یارو لیویز کے مطابق ضلع پشین کے علا قے سرانان کیمپ میں پا نی کے جوہڑ میں ڈوب جا نے کے با عث دو بھا ئیوں سمیت 3 معصوم بچے ڈوب کر جا ن کی با زی ہا ر گئے

لقمہ اجل بن جا نے والے بچوں میں 3 سالہ ہدایت، 5سالہ عبدالوہاب اور 6سالہ محمد خالد شامل ہیں بچوں کی نعشوں کو ضا بطے کی کا رروائی کے لئے سول ہسپتال ک پشین منتقل کر کے بعد ازاں انہیں ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے واقعہ میں بچوں کی ہلا کت کی خبر سے گھروں میں گہرام مچ گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close