پشاور لائسنس برانچ، ایک سال سے لوئردیر کے تین ہزار سے زائد لائسنس التوا کا شکار

لوئر دیر(آئی این پی)تفصیلات کے مطابق پشاورلائسنس برانچ سے لوئر دیرکے ہزار وں فارم ضائع ہو نے کا انکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ ایک سال سے لوئردیر کے تین ہزار سے زائد لائسنس کا التوا کا شکار ہیں اوردرخواست گزار در بدر ٹھوکرے کھانے پر مجبور ہیں اس حوالے سے جب لوئر دیر کے لائسنس برانچ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے صوبائی دفتر کو تمام تر کوائف بھیجے ہیں لیکن وہاں سے گزشتہ کئی

مہینوں لائسنس ایشو نہیں کیئے جارہے ہیں ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ لوئر دیر کے درخواست گزاروں سے لائسنس گم ہونے کے جھوٹے ایف آئی آر،حلفیہ بیان اور ایک ہزار روپے مزید جمع کرواکے لائسنس ایشو کرنے کا کہا جاررہا ہے جسکی وجہ سے متاثرین میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے اور انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور حکومت کے دیگر اعلی افسران سے اس حوالے سے انکوائری کرنے اور مبینہ طور پرکرپشن اور غفلت میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کیا ہے ۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close