خانیوال(آئی این پی) شہر بھر میں بلدیہ حکام کی نااہلی کے باعث سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کے باعث سیوریج کا گندا پانی لوگوں کے گھروں اور دوکانوں میں داخل ہونے سے تاجروں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی خانیوال بلدیہ کی نااہلی اور ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ کی وجہ سے شہر بھر کا سیوریج سسٹم ناکارہ ہو چکا ہے سیوریج کا گندااور بدبودار پانی لوگوں کے گھروں اور دکانوں تہہ خانوں میں داخل ہونا شروع ہوگیا
جبکہ چوک سنگلا والا اہل حدیث چوک جامعہ مسجد روڈ جنت روڈ جامع مرکزی مسجد روڈ اور پرانا سبزی منڈی روڑ ایوب روڈ اور غلہ منڈی ناقص سیوریج سسٹم انتظامیہ اور بلدیہ کی وجہ سے گندا پانی لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں داخل ہونا شروع ہوگیاسبزی منڈی روڈ جنت روڈ جامعہ عنایتیہ روڈ جامع مسجد روڈ کچہری بازار چوک الحدیث روڈ ایوب روڈ اور غلہ منڈی کے نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث شہریوں اور تاجروں کا ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے شہریوں نے بلدیہ اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی انجمن تاجران جامعہ مسجد روڈ کے صدر شیخ خالد کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی اتنی بے حسی کی وجہ سے آج انسانوں کی جان و مال کو شدید خطرہ لاحق ہے اور کسی بھی وقت میس ایپ ہو سکتا ہے اگر انتظامیہ نے لوگوں کی اس تکلیف کے اوپر کان نہ دھرے اور ان کی دے داسی نہ ہوئی تو ہو سکتا ہے کہ ہم بہت بڑا احتجاج خانیوال میں جنم لے اپنے حق کے لیے تاجروں سے ٹیکس تو مانگے جاتے ہیں
ان کو دبایا جاتا ہے لیکن تاجروں کے حقوق نہیں دیے جاتیمزید تاجروں کا کہنا ہے کہ گندا سیوریج کا گندا پانی لوگوں کے گھروں اور دکانوں تہہ خانوں میں پانی جارہا ہے اور کسی بھی وقت لوگوں کے دکانیں گر سکتی ہے جانی مالی نقصان ہو سکتا ہے ضلع انتظامیہ اور بلدیہ کانالو ں کی صفائی نہ کرنے پر اور صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر رانا سرور کا مزید کہنا تھاکہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ سیوریج کا گندا پانی لوگوں کے گھروں اور دکانوں تہہ خانوں اور بلڈنگز کے نیو میں داخل ہو رہا ہے کسی بھی وقت یہ بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد نالوں کی صفائی کروائی جائے اور اگر ضلعی انتظامیہ نے نالوں کی صفائی نہ کاروائی ارو مطالبات نہ مانے تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں