موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان کی فائرنگ سے سابق ایس ایچ او چاند خان نیازی سمیت دو افراد کے قتل

کراچی(آئی این پی) صدر میں فائرنگ سے سابق ایس ایچ اور برطرف پولیس افسر چاند نیازی اپنے ساتھی سمیت ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق لیاری کے سابق ایس ایچ او اور برطرف پولیس افسر چاند نیازی اپنے ساتھی عبدالرحمان بلوچ کے ساتھ عدالت میں پیشی کے بعد واپس جا رہے تھے کہ صدر کے مصروف ترین علاقے میں موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے انہیں فائرنگ کرکے قتل کیا۔

پولیس کے مطابق اسی طرح کے واقعے میں کچھ عرصہ قبل ایک اور برطرف پولیس افسر جاوید بلوچ کو سولجر بازار میں نشانہ بنایا گیا تھا، یہ سابقہ پولیس افسر لیاری گینگ وار میں ارشد پپو قتل کیس میں گواہ تھے۔شرجیل کھرل نے کہا کہ سابق اور موجودہ واردات میں طریقہ واردات ایک ہی ہے اس میں واقعے کو دیکھا جائے گا کہ دونوں کا آپس میں کتنا تعلق ہے۔پولیس کاکہنا ہے کہ سابق پولیس افسر چاند نیازی ارشد پپو قتل کیس میں ملزم تھے جب کہ ان کا مقتول ساتھی عبدالرحمان محکمہ تعلیم بلوچستان کا ملازم تھا۔پولیس کے مطابق دو حملہ آور مقتولین کا تعاقب کرتے آرہے تھے، واقعہ ٹارگٹڈ لگتا ہے، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے تین خول ملے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close