سکھر(آئی این پی) سکھر میں صفائی عملہ گندگی کے ڈھیر اٹھانے و ٹھکانے لگانے کے بجائے جلانے میں مصروف، دھوئیں اور تعفن اٹھنے سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ،شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر، صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر شاہ و دیگر بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن سمیت، منتخب نمائندگان،محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران و صفائی عملے کی نااہلی کی وجہ سے شہر کے رہائشی،تجارتی و کاروباری مراکز کے بعد شہر کی مصروف ترین سڑکوں سمیت رہائشی علاقوں کی گلیاں گندگی کے ڈھیر کا منظر پیش کر رہی ہیں،
صفائی عملے نے شہری و تجارتی مرکز کے بعد شاہراؤں پر قائم کچہرہ کنڈیوں سے بھی گندگی کے ڈھیر اٹھانے اور انہیں ٹھکانے لگانے کے بجائے جلانا شروع کردیا ہے کچہرے جلانے سے اٹھنے والے دھوئیں اور تعفن کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ کافی حد سے بڑھ رہا ہے شہری حلقوں سمیت شہریوں نے سکھر انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے سکھر میونسپل اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر جمع ہے جو انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے جو لمحہ فکریہ بنتی جارہی ہے سکھر کے شہری حلقوں،تاجر برادری اور علاقہ مکینوں نے صوبائی وزیر بلدیات، منتخب نمائندگان،کمشنر سکھر،ڈپٹی کمشنر، ایڈمنسٹریٹر سکھر، میونسپل کمشنر و دیگر متعلقہ اداروں کے بالا حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں