اراضی کا پرانا تنازعہ، عدالتی حاضری سے واپس جانے والوں پر فائرنگ، کتنے جاں بحق اور کتنے زخمی ہو گئے؟

نوشہرو فیروز(آئی این پی) اراضی کی پرانی تکرار پر عدالتی حاضری سے گھر واپس جانے والوں پر فائرنگ 2افراد جاں بحق،1زخمی، سیشن کورٹ نوشہرو فیروز کی عدالت میں حاضری کے بعد گھر واپس جانے والے پر نوشہرو فیروز کی مشہور اللہ والی چوک اسٹاپ پرتعاقب میں آئے نامعلوم مسلح نے فائرنگ کردی جس میں عبد الحمید خاص خیلی اور ذاکر حسین خاص خیلی جاں بحق،جواد خاص خیلی زخمی ہوگئے، عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد نے بھاگ کر دکان میں گھسنے والے کو دکان میں گھس کر گولیاں ماریں،واردات کے بعد مسلح افراد بھری چوک سے با آسانی فرار ہوگئے

پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق گاں لائق خاص خیلی اور گاں فوٹو خاص خیلی کی خاص خیلی برادری سے ہے،جاں بحق افراد سیشن کورٹ نوشہرو فیروز سے حاضری کے بعد واپس اپنے گھر جارہے تھے، لاکھا روڈ کی خاص خیلی اور مری برادری میں زمینی تکرار پر جھگڑا چل رہا تھا اور فائرنگ کا یہ واقعہ اسی سلسلے کی کڑی لگتا ہے،نعش ضروری کارروائی بعد ورثا حوالے کرکے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے،ذرائع کے مطابق 4 سال قبل زرعی اراضی پر لاکھاروڈ کی مری اور خاص خیلی برادری میں تکرار چلا آرہا ہے4 سال قبل نوراحمد مری کو گھرمیں بیوی اور ماں سمیت قتل کردیا گیا تھا اورنور احمدمری کی اراضی پر ملکیت کی تکرار میں اب تک 12 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں 8 خاص خیلی برادری، 2 مری برادی اور 1 کا تعلق منگریو برادری سے ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close