کراچی(آئی این پی)اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس میں، دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم سے اساتذہ اور طلبا زخمی ہوگئے دو طلبہ تنظیموں کی جانب سے ایک دورسرے پر لاٹھیوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو اردو یونیورصٹی گلشنِ اقبال میں دو تنظیموں کے درمیان مسلح تصادم ہوا جس سے دو اساتذہ اور متعدد طالبعلم زخمی ہوگئے۔
دونوں جانب کے طالبعلموں نے ڈنڈوں اور پتھروں کا آزادانہ استعمال کیا صورتِ حال کے پیشِ نظر رینجرز موقع پر پہنچ گئی اور صورتِ حال کو مزید خراب ہونے سے بچا لیا۔یونیورسٹی انتظامیہ کامو قف ہے کہ یونیورسٹی کو طلبہ سے خالی کرالیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں تنظیموں کے درمیان چند روز سے صورتحال کشیدہ تھی، چندطلبہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں لیکن ایم ایل نہیں کرایا گیا، یونیورسٹی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ ذمیداروں کا تعین کریں، یونیورسٹی انتظامیہ کو مقدمیکیلئے کہا ہے لیکن انہوں نے رابطہ نہیں کیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں