ہنڈی حوالہ کا کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کارروائی، لاکھوں روپے کیش برآمد، کون کون پکڑا گیا؟

پشاور(آئی این پی)ایف آئی اے پشاورسی بی سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمدافضل خان نیازی کی ہدایت پر ہنگومیں ہنڈی حوالہ کاروبارکیخلاف کارروئیاں کی گئیں جسکے دوران ایف آئی اے نے محمدشفیق اور محب اللہ کی دکانوں پر چھاپوں کے دوران محمدشفیق سے پانچ لاکھ تیس ہزار اور محب اللہ سے بارہ لاکھ65ہزارروپے سمیت رجسٹرڈاوردیگردستاویزات برآمد کرلئے

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان غیرقانونی طو رپربغیر اتھارٹی کاروبار کرکے کرنسی کی خرید وفروخت کرتے تھے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے ملزمان سے تفتیش جاری ہے مزید انکشافات متوقع ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close