پشتو گلوکار ڈاکٹر کرن خان پر حملے کو ثقافت پر حملہ قرار دیدیا گیا، پولیس اہلکارو ں کی گرفتار اور کارروائی کا مطالبہ

پشاور(آئی این پی) خیبرپختونخوااسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے پشتوسنگرڈاکٹرکرن خان کیساتھ پیش آنیوالے واقعے کوثقافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے معاملے کی شفاف تحقیقات کرکے مرتکب پولیس اہلکاروں کیخلاف تادیبی کارررائی کامطالبہ کردیا،پیر کے روز جب اسمبلی اجلاس سپیکرمشتاق احمدغنی کی زیرصدارت شروع ہوا تو تلاوت کلام پاک کے بعد ایم پی اے نثارمہمندنے نکتہ اعتراض پرکہاکہ پشتوگلوکار کرن خان کے ساتھ پیش آنیوالاواقعہ دراصل کلچرپر وار ہے شفاف انکوائری کرکے متعلقہ ایس ایچ ا وکوسزادی جائے

ایم پی اے وقارخان نے کہاکہ کرن خان امن کے سفیرہے وزیراعلی واقعے کانوٹس لے کر غیرجانبدارتحقیقات کرائے جوبھی ملوث ہیں ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے یاد رہے کہ گزشتہ روز پشتخرہ پولیس نے ممکنہ تصادم کو روکنے کے لیے میوزک پروگرام کو بند کردیاتھا جب کہ موقع پرموجود چند مسلح افراد کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر حراست میں بھی لیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں