بڑی خوشخبری، سابقہ فاٹا کے ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے قانون کی منظوری دیدی گئی

پشاور(آئی این پی) خیبرپختونخوااسمبلی نے سابقہ فاٹاکے پراجیکٹس کی صوبے کومنتقلی اور ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے خیبرپختونخوا(وفاقی زیرانتظام سابقہ قبائلی علاقہ جات میں سروسزکی مستقلی)بل مجریہ2022کی منظوری دیدی اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے کہاکہ چارہزارکے زائد ملازمین مستقل ہوچکے ہیں دیگرپراجیکٹس کی مستقلی کے حوالے سے حکومتی کمیٹی بن چکی ہے سابقہ فاٹاکے جتنے بھی لوگ ہیں انہیں بھی مستقل کیاجائے گا۔

ایوان نے خیبرپختونخواپبلک سروس کمیشن ترمیمی بل2021کی بھی منظوری دیدی دونوں بل صوبائی وزیرمحنت شوکت یوسفزئی نے پیش کئے مذکورہ پراجیکٹس میں سٹیزن لاسزکمپنسیشن پروگرام،آئی ڈی پی کیلئے ریکوری پراجیکٹ،ایف ڈی ایم اے ملازمین کی پی ڈی ایم اے منتقلی،ٹرائیبل ڈسٹرکٹ یوتھ سکلزپروگرام،انٹرن شپ پروگرام،وویمن سکلزڈیویلپمنٹ سنٹر،ایریگیشن پروگرام،سابقہ فاٹاکے ڈیم،آئل اینڈگیس پروگرام،لائیوسٹاک پروگرام شامل ہیں علاوہ ازیں مشیربرائے ایکسائزخلیق الرحمن کی جانب سے پیش کردہ خیبرپختونخواکنٹرول آف نارکوٹیکس سبسٹانسزترمیمی بل2022بھی منظورکرلیاگیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close