جیولر کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا چوری کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار، شناخت سامنے آ گئی

پشین (آئی این پی) سی آئی اے پولیس کوئٹہ کی کامیاب کارروائی پشین با زارمیں جیولری کی دکان سے لاکھو ں روپے مالیت کا سونا چوری کرنیوالے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق سی آئی اے کوئٹہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل ضلع پشین میں جیولری کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا چوری کرنیوالے 2 ملزمان نوراللہ اورمومن خان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے لاکھوں مالیت کا سونا اور واردات میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

ملزمان کیخلا مقدمہ فرد نمبر2022/31بجرم 392پولیس اسٹیشن پشین میں درج رجسٹر ہوا تھا، دوران ڈکیتی ملزمان کے اپنے فائرنگ سے ایک ساتھی ثنااللہ زخمی ہواتھا جو سول ہسپتال کوئٹہ میں زیر علاج رہا ملزم ثنااللہ نے پولیس کے آنکھ میں دھول جھونکنے کیلئے ایک جھوٹی کہانی متعلقہ پولیس کو بتائی کہ تھانہ ایئرپورٹ کے ایریے میں نامعلوم الاسم اشخاص نے اس پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کیااور اس سے موٹر سائیکل چھیننا اورجھوٹی ایف آئی آر مقدمہ فردنمبر2022/64بجرم 392تھانہ ایئرپورٹ میں درج کروائی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close