کون کون سے گرڈ اسٹیشن پر بجلی آج 4 گھنٹے بند رہے گی؟

کوئٹہ (آئی این پی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوں پر ضروری مرمت کے کاموں کے سلسلے میں 22مارچ کو(بروزمنگل) سریاب گرڈاسٹیشن کے جائنٹ روڈ، اولڈلیاقت بازاراور سٹی گرڈکے جناح روڈفیڈروں سے صبح9بجے سے ایک بجے دن تک جبکہ کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اولڈسمنگلی، پی اے ایف سٹی، انٹرکنیکٹر، عالم خان فیڈرز جبکہ شیخ ماندہ گرڈکے ادیان، اغبرگ،نوحصار، تکاتو، چشمہ، داریم،خروٹ آباد،ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، واسا، دوستین، ریگی، ایف جی ایس، شموزئی فیڈر وں سے دن 12بجے سے 3بجے سہ پہر تک بجلی بندرہے گی،

مری آبادگرڈکے مری آباد، سید آباد، کانسی ون، کانسی ٹواورکوئٹہ سٹی گرڈکے جناح روڈ فیڈروں سے دن ایک بجے سے شام چاربجے تک نیز جھل مگسی اور منجھوشوری گرڈسے صبح9بجے سے 3بجے سہ پہر تک بجلی بندہوگی نیز اسی روز نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی)کی جانب سے 220کے وی کوئٹہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن پر ضروری کام کیاجائے گاجس کے باعث تقریباً50میگاواٹ کی برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا۔اس کے علاوہ 132کے وی گلستان۔پشین ٹرانسمیشن لائن پربھی 22مارچ کے روز ضروری مرمتی کام کے سلسلے میں گلستان گرڈاسٹیشن کے تمام فیڈروں سے صبح11بجے سے شام 5بجے تک بجلی بند رہے گی۔

اسی طرح 23مارچ کے روز سریاب گرڈاسٹیشن کے سرکی روڈفیڈرسے صبح9بجے سے ایک بجے دن تک۔کچلاک گرڈکے اے ایس ڈی بلیلی، شاہنواز، ولی خان، ستارفیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ مری آبادگرڈاسٹیشن کے لیاقت بازارایکسپریس فیڈرسے صبح11بجے تا دوپہر2بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے اس دوران بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close