لین دین کے تنازعہ پر دو گروہوں میں جھگڑا، 6 افراد شدید زخمی، 2 کی حالت تشویشناک۔ واقعہ کہاں پیش آیا؟

ٹھل (آئی این پی)ٹھل میں لین دین کے تنا زعہ پر دو گروہوں میں جھگڑے کے نتیجے میں 6افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے زخمیوں میں سے 2کی حالت تشویشناک بتا ئی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹھل کے اے سیکشن تھانہ کی حدود بلوچ کالونی میں برڑا قبائل کے دو گروہوں میں لین دین کے تنا زعہ پر جھگڑے میں دونوں فریقین کے 6افراد شدید زخمی ہوگئے

جھگڑے میں زخمی ہونے والوں میں حضور بخش،محمد نواز،خوشحال،حسین،نثار اور علی بخش برڑو شامل ہیں زخمی ہونے والوں میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جنہیں جیکب آباد ہسپتال منتقل کیا گیا تھانہ اے سیکشن پولیس کی جانب سے تاحال واقعے کا کوئی بھی مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close