ن لیگ خیبر پختونخوا میں بھی متحرک، وزیراعظم عمران خان کے مستعفی ہونے کے حوالے سے قرارداد صوبائی اسمبلی میں جمع کرا دی

پشاور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کے حوالے سے قراردادصوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی ہے (ن) لیگ کے رکن اختیارولی کی جانب سے جمع کردہ قراردادمیں کہاگیاہے کہ اپوزیشن کے عدم اعتماد تحریک میں ساتھ دینے کااعلان کردیا جس سے وزیراعظم قومی اسمبلی میں اپنی اکثریت کھوچکے ہیں لہٰذا یہ اسمبلی وزیراعظم سے فوری طور پر مستعفی ہونے کامطالبہ کرتی ہے۔

خیبرپختونخوااسمبلی میں فضائی آلودگی کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن احمدکنڈی نے تحریک التواپربحث کاآغازکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پوری دنیامیں آلودگی کے حوالے سے ساتویں نمبرپرہے خیبرپختونخواواحدصوبہ ہے جہاں میں فارسٹ کاسب سے بڑاایریاہے ہم اگر اس اینڈیکیٹرکواین ایف سی ایوارڈمیں ڈال دیں تواس سے فارسٹ ایریا کے مطابق شیئربڑھے گا تو صوبے کو زیادہ پیسے ملیں گے پی پی رکن نگہت اورکزئی نے کہاکہ ڈبلیوایچ اوکے مطابق فضائی آلودگی کی وجہ سے ہرسال دنیامیں 4.2ملین اموات ہوتی ہیں یونیسف رپورٹ بتاتی ہے کہ جنوبی اشیامیں تقریبا12ملین بچوں کی زندگی خطرے میں ہے اوریہ خطرہ فضائی آلودگی کی وجہ سے ہے پاکستان میں پانچ سال سے کم عمربچوں کی دس میں سے ایک موت فضائی آلودگی سے ہوتی ہے عالمی ادارہ کے اندازہ کے مطابق 128000پاکستانیوں کی موت فضائی آلودگی سے متعلق بیماریوں سے ہوتی ہے

کلائمٹ چینج کے مضراثرات مرتب ہورہے ہیں بڑھتی ہوئی آلودگی سے آبادی کے کچھ طبقات کوزیادہ خطرات کاسامناکرناپڑرہاہے دیہات میں خواتین زیادہ متاثرہورہی ہیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں