تاجروں کا بجلی کی طویل بندش کیخلاف 6 گھنٹے احتجاجی مظاہرہ، پیسکو نے بجلی بحال کردی

باجوڑ(آئی این پی) عنایت کلے بازار کے تاجروں کا بجلی کی طویل بندش کیخلاف 6 گھنٹے احتجاجی مظاہرہ ، پیسکو نے بجلی بحال کردی۔ تفصیلات کے مطابق عنایت کلے بازار کے تاجروں نے گزشتہ دو ہفتوں سے عنایت کلے بازار سے بجلی منقطع کیے جانے کے خلاف عنایت کلے چوک میں 6 گھنٹے تک طویل احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرہ کی قیادت عنایت کلے بازار عمران ماہر اور آل تاجر برادری کے صدر محمد حمید صوفی نے کی۔

احتجاجی مظاہرے سے پھاٹک بازار کے صدر حاجی عبدالخالق، جماعت اسلامی کے امیر حاجی سردار خان، قاری عبدالمجید، ایم این اے گل ظفر خان، یوتھ کونسلر صلاح الدین اور دیگر نے خطاب کیا۔ 6 گھنٹے تک عنایت کلے خار مین شاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند رہی۔ 6 گھنٹے بعد واپڈا حکام نے بازار کی بجلی بحال کردی جس کے بعد تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ ختم کرنے کا اعلان کیا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close