پشاور(آئی این پی) خیبر پختونخوا کے وزیر زکوٰۃ وعشر سماجی بہبود خصوصی تعلیم اور ترقی خواتین انورزیب خان نے ضلع باجوڑ میں چیلارگرام تا ملا سید 5کلومیٹر بلیک ٹاپ روڈ کا افتتاح کیا اس موقع پر علاقے کے مشران پی ٹی آئی کارکنان ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی علاقہ عمائدین نے صوبائی وزیر انورزیب خان کا پرجوش استقبال کیا پھولوں کے ہار پہنائے اور موجودہ حکومت کے حق میں نعرے بازی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے صوبائی وزیر نے کہا کہ پسماندہ اور نئے ضم اضلاع کی محرومیوں کو دور کرنے کیلئے موجودہ حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے مذکورہ بلیک ٹاپ روڈ کی تکمیل سے علاقے کے عوام کی سفری مشکلات حل ہوجائیں گی اور ان کو آمدورفت میں آسانی ہوگی
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سفر جاری ہے تمام وعدوں کو ایفا کرینگے عوام مطمئمن رہے ان کے تمام مسائل وقت کے ساتھ حل ہورہے ہیں انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اور وزیر اعلیٰ محمودخان کی قیادت میں قبائلی ضم اضلاع میں تمام ترقیاتی کاموں اور منصوبوں کو بروقت مکمل کرکے ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے صحت، تعلیم، روزگار کے مواقع اور دوسری ضروریات ذندگی کی سہولیات مہیا کرنے کیلئے موجودہ حکومت تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں