سیہون شریف جانے والی زائرین سے بھری بس الٹ گئی

سکھر(آئی این پی)پنو عاقل کے قریب قلندر کے زائرین سے بھری بس الٹ گئی،15سے زائد زائرین زخمی،ریسکیو ٹیموں کی بروقت امدادی کارروائی ،زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنوعاقل کے قریب قومی شاہراہ پر سانگی کے مقام پر پنجاب سے سیہون شریف جانے والی قلندر کے زائرین سے بھری ہوئی ایک بس اچانک ٹائر برسٹ ہوجانیکے باعث ڈرائیور کے قابو سے نکل کر سڑک کے کناریالٹ گئی

جس کے نتیجے میں بس میں سوار خواتین اور بچوں سمیت پندرہ سے زائد زائرین معموی زخمی ہوگئے حادثے کی اطلاع پر موٹرویپولیس، ایدھی سمیت دیگر ریسکیو اداروں کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے روہڑی تعلقہ اسپتال پہنچایا جہاں پر زائرین کو طبی امداد فراہم کی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close