سکھر(آئی این پی)سیپکو کا انوکھا کارنامہ،سیکورنگ عملے نے ٹرانسفارمر سے اوپر میٹر نصب کر دیئے، ریڈنگ چیک کرنے کیلئے صارفین سمیت عملے کو دشواری کا سامنا، صارفین کا بالا حکام سمیت سیپکو چیف سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سکھر الیکڑک پاور سپلائی (سیپکو) کے سیکورنگ عملے کا انوکھا کارنامہ منظر عام پر آگیا ہے، میٹر سیکورنگ عملے نے سکھر کے علاقے فرہیکل کالونی نزد سول اسپتال سکھر میں چند ماہ قبل بجلی چوری کی روک تھام کیلئے سیکورنگ کرتے ہوئے علاقے کے تمام صارفین کے میٹر سیکورنگ کرتے ہوئے بجلی کے پولز پر نصب ٹرانسفارمر سے بھی دو فٹ اوپر نصب کر دیئے ہیں
جس کے باعث علاقہ مکین ریڈنگ دیکھنے کیلئے پریشان دیکھائی دیتے ہیں تو وہی سیپکو کے میٹر ریڈر میٹروں کی ریڈنگ کیلئے کبھی سڑھیوں تو کبھی گاڑیوں کے اوپر کرسی و ٹیبل رکھ کر میٹر ریڈنگ لینے میں مصروف دیکھائی دیتے ہیں علاقہ مکینوں کے مطابق چند ماہ قبل سیپکو سیکورنگ عملے نے علاقے میں آپریشن کر کے پول پر لگے ٹرانسفارمر سے اوپر میٹر نصب کئے جب شکایت کی تو عملہ صارفین کی شکایات سننے کو تیار نہیں تھا اب ہمیں ریڈنگ چیک کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور سیپکو کا عملہ بنا دیکھے ہمیں اضافی یونٹوں اور ڈیڈیکشن بلز بھیج دیتا ہے جو انتہائی ظالمانہ اقدام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے فرہیکل کالونی کے مکینوں نے بالا حکام سیپکو چیف سے نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں