کھلونا پستول دکھا کر شہریوں کو لوٹنے والا گینگ پکڑا گیا، ڈاکو کیسے اور کس نے قابو کیے؟

کراچی (آئی این پی)کراچی میں کھلونا پستول دکھا کر شہریوں کو لوٹنے والا گینگ عوام کے ہتھے چڑھ گیا جنہیں لوگوں نے درگت بناکر پولیس کے حوالے کردیا۔کراچی شہر میں لوٹ مار کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں، لوگ اتنے غیر محفوظ ہوگئے ہیں کہ باہر تو کیا گھر کی دہلیز اور گھروں کے اندر بھی لٹ رہے ہیں اس سارے ماحول میں عوام میں عدم تحفظ اتنا بڑھ گیا ہے کہ لوگ اب کھلونا پستول سے بھی ڈرنے لگے ہیں۔

کراچی میں ایک گینگ کھلونا پستول دکھا کرکئی لوگوں سے لوٹ مار کرچکا تھا لیکن بالاآخر عوام کے ہتھے چڑھ ہی گیا۔کراچی کے علاقے گولیمار سینیٹری مارکیٹ میں دو ملزمان پلاسٹک پستول سے ڈرا کر شہریوں کو لوٹنے کے فرار ہورہے تھے کہ عوام نے انہیں پکڑلیا۔ شہریوں نے دونوں ڈاکوؤں کو پکڑنے کے بعد پہلے ان کی اچھی طرح سے درگت بنائی جس کے بعد انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔پکڑے جانے والے ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اس سے قبل شہر کے مختلف علاقوں میں کھلونا پستول کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کی کئی کامیاب وارداتیں کرچکے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close