پی پی ایل کے ساتھ معاہدے کی تجدید نو، بلوچ نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کا راستہ نکال لیا گیا

کوئٹہ (آئی این پی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے جمہوری وطن پارٹی کے رہنماء صوبائی مشیر نوبزادہ گہرام بگٹی سے ملاقات کی اور پی پی ایل کے ساتھ سوئی لیز معاہدے کی تجدید نو کے معاملے پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوئی لیز کا معاملہ اہمیت کا حامل ہے جسے فوری حل ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ معاہدے کے مطابق پی پی ایل کو ڈیرہ بگٹی اور صوبے کے دیگر نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا پابند کیا جائے گا۔

بلوچستان کے دیرینہ مسائل کو بتدریج حل کی جانب لے جارہے ہیں۔معاہدے کی تجدید سے پی پی ایل کی ذمہ بلوچستان کے واجبات کی وصولی بھی ممکن ہو سکے گی۔وزیراعلیٰ بلوچستا ن نے کہا کہ پی پی ایل میں بلوچستان خاص طور سے ڈیرہ بگٹی کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ صوبائی مشیر نوابزادہ میر گہرام بگٹی نے کہا کہ پی پی ایل کے ساتھ سوئی لیز معاہدے کی تجدید نو سے متعلق وزیراعلیٰ کا موقف قابل ستائش ہے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close