لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کے آغاز پر راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو مبارکباد دیتا ہوں -اس منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی- جڑواں شہر وں میں ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی-سروے کے مطابق بڑے شہروں میں ہر پانچ سال بعد ٹریفک ڈبل ہو جاتی ہے،راولپنڈی رنگ روڈ کا منصوبہ شروع کرنے کا ہماری حکومت کو حاصل ہوا ہے- نیشنل ہائی وے این فائیو سے شروع ہونے والی38.3کلو میٹر طویل رنگ روڈ 6 لین پر مشتمل ہو گی-
رنگ روڈ کے لئے 5 انٹر چینج بنائے جائیں گے اوراس منصوبے پر33ارب 70 کروڑ روپے لاگت آئے گی -منصوبے کا کنٹریکٹ ایف ڈبلیواو کو دیا گیا ہے – یہ منصوبہ 24 ماہ میں مکمل ہو گا- منصوبے کی تکمیل سے مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ رنگ روڈ کی تعمیر سے تجارتی اورمعاشی سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔فیصل آباد، ملتان اور سیالکوٹ میں رنگ روڈ بنانے کے حوالے سٹڈی کی جا رہی ہے اور انشاء اللہ جلد ہی ان منصوبوں پر بھی کام شروع ہو گا-
وہ ہفتے کو راولپنڈی رنگ روڈ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے – انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کیلئے صرف رنگ روڈ ہی نہیں دیگر منصوبوں پر بھی تیزی سے کام کررہے ہیں۔راولپنڈی ڈویژن میں 195ارب روپے کی 822ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے اور 55 فیصد سکیموں پر کام مکمل ہو چکا ہے – پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں -انہوں نے کہا کہ ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والے ناکام رہیں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں