تحریک عدم اعتماد ووٹنگ سے پہلے ہی کامیاب ہوجانے کا دعویٰ کر دیا گیا

کوئٹہ (آئی این پی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ سے پہلے ہی کامیاب ہوچکی ہے۔ ہفتے کو اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کاوزیراعظم رہنے کاکوئی جواز نہیں، ان پراپنے پارٹی کے دودرجن سے زیادہ اراکین اسمبلی عدم اعتمادکابرملااظہارکرچکاہے، سندھ ہاوس پر حملے میں ٹائیگرفورس کے غنڈوں کے ساتھ دوایم این اے بھی شریک جرم رہے پی ٹی آئی کے دوایم این ایز کے ہدایات پریہ دہشت گردی ہوتی رہی ۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے ایک ناکام وزیرداخلہ کی حیثیت سے کیاذمہ داری اداکی ہے حملے میں ملوث افراد سمیت دوایم این اے کوعبرتناک سزاملنی چاہئے، فوادچوہدری نے اپنے بیانات سے اشتعال انگیزی اورغنڈہ گردی میں سہولت کارکاکرداراداکیاہے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close