ٹیکسی کی آڑ میں شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کا سراغ لگا لیا گیا، دو ملزمان دھر لیے گئے، کیا کچھ برآمد ہوا؟

پشاور(آئی این پی)تھانہ شرقی پولیس نے شہر کے حسا س مقامات ڈینز ٹریڈ سنٹر،خیبر روڈ اور ملحقہعلاقوں میں ٹیکسی کی آڑ میں شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کا سراغ لگا کردو ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کا تعلق منظم گروہ سے ہے جو ٹیکسی گاڑی میں سواریوں کو دروازہ کھولنے بند کرنے کا کہہ کر اس دوران جیب سے نقد رقم اور موبائل فون نکالتے تھے،

دونوں ملزمان ہمسایہ ملک افغانستان کے رہائشی ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے جن کے قبضے سے مسروقہ رقم 90ہزار روپے،پستول اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی ٹیکسی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے، دونوں ملزمان متعدد تھانوں کو سنگین وارداتوں میں بھی مطلوب ہیں جنہوں نے دوران تفتیش دیگر ساتھیوں کی بھی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مدعی بخت زمین ولد گلشن نے تھانہ شرقی پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ نامعلوم ملزمان ٹیکسی گاڑی میں ڈور بند کرنے کا کہہ کر اس کی جیب سے ہزاروں روپے نکال لئے ہیں جس کی رپورٹ پر مقدمہ در ج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ ایس ایچ اوتھانہ شرقی احسان مروت ٹیم نے دوران تفتیش مشتبہ اور جرائم پیشہ افراد سمیت شرقی کی حدود میں مشکوک ٹیکسی ڈرائیورز کی بھی کڑی نگرانی شروع کی جس کے دوران واردات میں ملوث اصل ملزمان کا سراغ لگا کر سمیع اللہ ولد عبد الکریم اور مجید ولد ظریف کو گرفتار کرلیا،

ملزمان کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا جن کے قبضے سے 90ہزار روپے،پستول اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی ٹیکسی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے، دونوں ملزمان پشاور کے مختلف تھانوں کو متعدد وارداتوں میں بھی مطلوب ہیں جنہوں نے دوران تفتیش دیگر ساتھیوں کی بھی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے، ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں