سفاک ماں نے نومولود بچی کے قتل کا اعتراف کر لیا

کراچی(آئی این پی) سندھ پولیس نے لیاقت آباد میں نومولود بچی کے پْراسرار قتل کا معمہ حل کرلیا، بچی کی قاتل ماں نکلی۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے 22 دن کے بچی کے قتل کی تحقیقات کے دوران مقتولہ کی ماں کو تحویل میں لیکر تفتیش کی تو سفاک ماں نے اقرار جرم کرلیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ملزمہ نے دوران تفتیش پولیس کو بیان دیا کہ بچی رات کو سونے نہیں دیتی تھی جس کے باعث شوہر سے جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔ملزمہ نے بچی کو قتل کرکے ڈکیتی کا رنگ دینے کیلئے گھر میں سامان بکھیرا تھا اور ڈکیتی کی اطلاع دیکر کر بے ہوشی کا ڈرامہ بھی رچایا۔بچی کی ماں نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا تھا کہ گھر کی چھت سے ایک لڑکا آیا مجھے دھکا دیا، جس سے میرا سر فریج سے لگا اور میں بیہوش ہوگئی، جب میں ہوش میں آئی تو بچی کا گلا کٹا ہوا تھا۔لیاقت آباد میں نومولود بچی کے قتل کا مقدمہ لیاقت آباد تھانے میں دفعہ 302 کے تحت بچی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close