فائرنگ سے جاں بحق شخص کے لواحقین نے دھرنا دیدیا

کوئٹہ (آئی این پی) صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے نواحی علا قے ہزار گنجی میں فا ئرنگ سے جاں بحق شخص کے لواحقین نے ہا کی چو ک پر دھرنا دے دیا۔ دھر نے میں شریک مقتول کے بھا ئیوں و دیگر کا کہنا تھا کہ نماز جمعہ کے بعدمسلح افراد نے ہزار گنجی میں فائرنگ کرکے ان کے بھا ئی اور رشتہ دار کو قتل کر دیا ہے

اس با بت پولیس قاتلوں کی گرفتاری کیلئے تعاون نہیں کررہی ہے جس کے باعث ہم احتجاج پر مجبور ہو ئے ہیں مقتول شخص کے لواحقین کے نعش کے ہمراہ احتجاجی دھرنے کے با عث ایدھی چوک ٹریفک کیلئے بند ہوگیا،دریں اثنا ء پولیس کے حکام نے مظاہرین سے مذاکرات بھی کئے جو نتیجہ خیز ثا بت نہ ہو سکے اس سلسلے میں پولیس کی کوششیں جا ری ہیں۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close