ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے احتجاجی ریلی موخر کردی ، وجہ کیا بنی؟

کوئٹہ (آئی این پی) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس فیڈریشن اور ینگ نرسز کی جانب سے17ما رچ کو منعقد کی جانے والی مشترکہ احتجاجی ریلی موخر کردی گئی ہے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اور ینگ نرسز کے ممبران کی حفاظت اور ان کیلئے ایک پرامن ماحول اولین ترجیح ہے

انہوں نے اپنے جا ری کر دہ بیان میں کہا ہے کہ حکومتی ہٹ دھرمی کیخلاف احتجاج بدستور جاری رہے گا، آئندہ کیلئے احتجاجی شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائیگا کو ئٹہ شہر میں حالیہ سیکورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اور نرسز ایمرجنسی وارڈز اور ٹراما سینٹر میں اپنی حاضری یقینی بنائیں اور کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اور نرسز ہمہ وقت تیار رہیں، تاکہ عوام کو کسی بھی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close